افغانستان : شادی کی تقریب میں راکٹ حملہ، 26 افراد ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

کابل (جیوڈیسک) صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران ایک راکٹ شادی کی تقریب میں گرنے سے 26 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق جب یہ حملہ ہوا تو مہمان دلھن کے استقبال کے لیے مکان کے باہر جمع تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔