لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے سال میں بھی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یگی۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ پاکستان میں کر پٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام بہت سے مسائل کا شکار ہو چکے ہیں
،پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس نے کہاکہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جی ایس ٹی لگانے کا ظالمانہ فیصلہ غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے، عوام کو اس حکومت کے سیاہ دورِاقتدار میں کوئی ریلیف نہیں ملا۔