لاہور (جیوڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے سال 2014 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 22 لاکھ شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کی مد میں 66 کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم محکمہ خزانہ میں جمع کر ائی، اس کارروائی کے دوران 10 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، 98 ہزار گاڑیوں کو بندجب کہ تین لاکھ رکشوں، 2 لاکھ ویگنوں اور 3 لاکھ کار چلانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سال 2014 میں جہاں حادثات میں کمی لانے کے لئے ہیلمٹ کی پابندی، لائن اورلین کی پابندی سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی گئی وہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔