ڈاکٹرز اور افسران کو 24 گھر الاٹ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں نئی تعمیر ہونے والی رہائشی کالونی میں 24 گھر ڈاکٹرز اور گزٹیڈ افسران کو الاٹ کر دیئے گئے۔ ایم ایس ڈاکٹر مسعود اقبال بخاری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں اور گزٹیڈ آفیسرز کو 24 گھر الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں بقیہ 24 گھر پیرا میڈیکل سٹاف، نرسز اور دیگر عملے کو الاٹ کئے جائینگے۔