غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن 7 دکانیں مارکیٹ مسمار

Operation

Operation

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دکانیں اور ایک نجی مارکیٹ کومسمار کردیا، 24 گدا گروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس اسٹیشن روڈصدر، حید رروڈ پر 7 غیر قانونی دکانوں کو توڑ دیا گیا اور ٹنچ بھاٹہ میں غیر قانونی بنائی گئی نجی مارکیٹ کو مسمار کر دیا

عملے نے ٹینچ بھاٹہ عابد مجید روڈ میں بنائے گئے غیر قانونی تھڑوں کو توڑدیا جس سے علاقے کے رہائشیوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ٹریفک جام کا باعث بنتے تھے۔ عملہ نے 24 گدا گروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، غیر قانونی اور بغیر نقشہ بنائی عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈھوک مستقیم، ڈھوک گجراں، نیازی ٹاؤن اور شالے ویلی میں 5 بلڈنگ مالکان کو نوٹس ارسال کیے گئے۔ عملے نے مالکان کو کہا ہے کہ نقشہ موقع پر رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔