کراچی (جیوڈیسک) ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کو ملکر دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات کا عزم کرنا چاہئے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے درمیان سیاسی پختگی اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے مر مٹنے کا جذبہ پیدا کیا جائے۔
الطاف حسین نے کہا 2015 آئی ڈی پیز اور مصائب و مشکلات میں پھنسے ہوئے تمام محروموں اور مظلوموں کی مشکلات کے خاتمہ کا سال ثابت ہو۔