پسند کی شادی، سسرالیوں نے داماد کو قتل کر دیا

Dead Body

Dead Body

اسلام آباد (جیوڈیسک) سسر عارف سمیت چار ملزم گھر میں گھس گئے، وہاب کے گلے میں رسی ڈالی اور چھریوں کے وار کئے تھانہ گولڑہ کے علاقہ پنڈپراچہ میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے داماد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا، پولیس نے مقتول کے سسر، سالے سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے خان محمد نے بتایا کہ مدعی کے بھائی وہاب خان نے واحدہ نامی لڑکی سے مرضی سے شادی کی تھی دونوں پنڈپراچہ میں رہائش پذیر تھے وہاب کے دو بچے جن میں تین سالہ بیٹا اور دوسال کی بیٹی ہے

مقتول کے سسر ملزم عارف سمیت چار ملزم گھر میں داخل ہوئے اور گلے میں رسی ڈال کر اسے چھریوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مہمند ایجنسی کا رہائشی تھا تاہم پولیس نے عارف سمیت چار ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔