ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ایک بار پھر فلم میں اپنی آواز کا جادو جگا یا ہے جن کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے” پڈلی سی باتیں” کی مکمل ویڈیو بھی ان کے مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔ یہ گایا امیتابھ بچن نے اپنی ہی فلم”شاہ میتابھ” کیلئے ریکارڈ کر وایا ہے جس میں وہ مر کزی کر دار ادا کر رہے ہیں۔ہٹ فلم” پا”کے ڈائیریکٹر آر بالکی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی امیتابھ بچن کے گر دگھوم رہی ہے جس میں وہ ایک آرٹسٹ کا رول ادا کر رہے ہیں
جن کے ساتھ ساتھ” وائے کو لاوری کو لاوری دی” گانے سی شہرت پانے والے تامل ایکٹر Dhanush بھی اہم کر دار نبھا تے نظر آئیں گے “پڈلی سی باتیں” کے بو لوں پر مبنی اس گانے کی ویڈیو میں امیتابھ بچن گانے کے بول لکھے کاغذ کو اپنے ہاتھ میں تھامے یہ سونگ گنگناتے نظر آرہے ہیں ۔ امیتابھ بچن کو ر پوریشن،ہوپ پروڈکشن اور بالا جی مو شن پکچرز کے باہمی اشتراک سے پروڈہوس کر دہ اس فلم کو دنیا بھر میں 6فروری کو عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔