لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھارت میں ہو گیا۔ بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے محمد حفیظ آج صبح بھارتی شہر چنائی پہنچے تھے جہاں شام کو ان کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ جمعرات کو پاکستان پہنچ جائیں گے اور ایک دو روز میں ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی سامنے آ جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا اپنے طور پر ٹیسٹ کرایا ہے کلیئر ہونے کی صورت میں ہی ائی سی سی ٹیسٹ لینے کی درخواست کی جائے گی۔