واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے ایران کے مزید9 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پر مغربی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے ایران کی معاونت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کا جاری کردہ ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں کو تقویت دینا ہے۔
ان میں سے پانچ افراد اور ایک ادارے کو ایرانی حکومت کی امریکی کرنسی کے حصول کے لئے معاونت کے الزام میں پابندیوں کا ہدف بنایا گیا ہے۔