موت کی سزا پانے والے مزید 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد

Death Penalty

Death Penalty

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے موت کی سزا پانے والے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

صدر ممنون حسین نے قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والے مجرم صولت مرزا، محمد سعید اعوان، طلحہ حسین، شاہد حنیف اور خلیق احمد کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں جنہیں تختہ دار پر لٹکایا جائےگا جب کہ وفاقی محکمہ داخلہ نے سندھ حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے کہ صدر مملکت نے پانچوں مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں لہذا قانونی طریقہ کار اپناتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ عدالت سے موت کی سزا پانے والے مجرم صولت مرزا سابق ایم ڈی کے الیکٹرک ملک شاہد حامد کے قتل میں ملوث تھے جنہیں عدالت نے 1999 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا، جب کہ محمد سعید اعوان پر الفلاح تھانے میں قتل کے 20 مقدمات درج ہیں جبکہ دیگر سزائے موت پانے والے مجرم طلحہ حسین، محمد شاہد اور مجرم خلیق احمد کے خلاف گلبہار تھانے میں قتل کے مقدمات درج تھے۔