تلہ گنگ (لیاقت اعوان سے) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کی کوشش سے مندیال چوک تلہ گنگ پر سوئی گیس کا وال نصب کیا گیا جس سے وارڈ نمبر دو، تین، اور چار کے رہائشیوں کا گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک سلیم اقبال کے قریبی عزیز ملک قاسم اعوان نے تلہ گنگ نیوز سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال کی کو شش سے مندیال چوک تلہ گنگ پر سوئی گیس کا وال نصب کیا گیا جس سے وارڈ نمبر دو، تین اور چار کے رہائشیوں کا گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے مکینوں کو گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا تھا۔ اب تمام مکین ملک سلیم اقبال کے مشکور ہیں کہ ان کا مسئلہ حل ہوا اور وہ اس ذہنی کو فت سے آزاد ہوئے ہیں۔