لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بلیگ میٹنگ کی آڑ میں رینجر اہلکاروں کی شہادت انڈیا کی مبینہ خیانت اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔ اس سلسلہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنرز کی دفتر خارجہ میں طلبی کافی نہیں۔
حکومت یہ معاملہ پُر زور طریقے سے اقوام متحدہ میں اُٹھانے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں انڈیا کی اشتعال انگیزی روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد سیویلین اور فوجی نوجوان انڈیا کی وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔
یہ سب کچھ حکومت کی انڈیا کے بارے میں بزدلانہ اور نرم پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ آخر کب تک حکومت کی بے حسی فوجی نو جوانوں اور سیولین کی شہادت کا باعث بنتی رہے گی؟حکومت رینجر اہلکاروں کی شہادت کا ہر حال میں بدلہ لے اگرچہ اس سلسلہ میں حکومت کو بھاری قیمت چکانی پڑے۔