لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر صبح پونے بارہ بجے فائرنگ شروع کر دی اور شام پانچ بجے بند کی۔
جب رینجرز کے جوان زخمی ساتھیوں کو اٹھانے کے لئے نکلے تو پھر گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ رکوانے کے لئے بھارتی پلاٹون کمانڈر سے لے کر ڈی جی ایم او تک رابطہ کیا گیا لیکن فائرنگ بند نہیں ہوئی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ستمبر سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ بھارت نے 2014ء میں ورکنگ باونڈری پر 48 ہزار 6 سو 68 لائٹ مشین گن راؤنڈ جبکہ 37 ہزار 285 مارٹر گولے چلائے جس سے بارڈر پر 11 پاکستانی شہید ہوئے۔