ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دیں گے: یونس خان

Yunus Khan

Yunus Khan

کراچی (جیوڈیسک) لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس پر وہ انہیں سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ نہ کھیلنے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ ٹیم کے اسی کمبینیشن کے ساتھ وہ بھارت کو میگا ایونٹ میں ہرا کر تاریخ بدل دیں گے۔

ادھر کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بائولر عمر گل کہتے ہیں کہ روایتی حریف بھارت سے ہمیشہ کی طرح سخت مقابلہ ہوگا۔ ساتھ ہیں انہوں نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے جن میں بھارت شامل نہیں ہے۔