لاہور(جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری کامیڈین رنگیلا کی آج78ویں سالگرہ ہے۔ رنگیلا کوفلمی افق پر بطوراداکار، ہدایتکار، فلم ساز اور گلوکار بھی بے شمار کامیابیاں ملیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم کامیڈین اداکار رنگیلا کا اصلی نام سعید خان تھا۔ تاہم وہ فلمی دنیا میں رنگیلا کے نام سے معروف ہوئے۔ سعید خان خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں یکم جنوری 1937 میں پیدا ہوئے۔
وہ تقریباً 4 عشروں تک فلمی دنیا میں مصروف رہے اور اپنی مذاح نگاری سے شائقین کو ہنساتے رہے۔ رنگیلا نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور 10 نگار ایوارڈز جیتے۔ کافی عرصے تک علیل رہنے کے بعد 68 برس کی عمر میں رنگیلا نے وفات پائی اور فلمی دنیا ایک عظیم کامیڈین اداکار سے محروم ہوگئی۔