سابق صدر کا ایک بار پھر فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات کا اظہار

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں پر انہیں کچھ تحفظات ہیں فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانونی مسودہ دیکھ کر ہی اس کی حمایت کریں گے۔

آصف زر داری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہر فوجی عدالتوں کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

آئین میں رہتے ہوئے ہی فوجی عدالتوں کا مسودہ قابل قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں صرف دہشت گردی کے مقدمات چلائے جائیں۔