بنگلہ دیشی کرکٹر اشرفل نے فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

Mohammad Ashraful

Mohammad Ashraful

ڈھاکہ (جیوڈیسک) سابق بنگلہ دیشی کرکٹر اشرفل پر 2012 کی سری لنکن لیگ میں کرپشن کرنے کا الزام تھا۔ جس کا اب انہوں نےاعتراف کر لیا ہے۔

26 اگست 2012 کو کھیلے گئے لنکن لیگ میچ میں اشرفل نےفکسنگ کی۔ اشرفل کی اعترافی خبر دینے والے برطانوی اخبار نے میزبان لنکن کھلاڑی کی ممکنہ شرکت کو بھی ظاہر کیا۔

فکسنگ اسکینڈل میں اشرفل کی سزا 8 سے کم کر کے 6 سال کر دی گئی تھی۔