برازیل: صدر دِلما روزیف دوسری چار سالہ مدت کا حلف اٹھا لیا

Dilma Rousseff

Dilma Rousseff

براسیلیا (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک برازیل کی پہلی خاتون صدر دِلما روزیف نے حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے حکومتی اخراجات میں کمی اور مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا وہ عوام کے حقوق کو نقصان پہنچائے بغیر ملک کی معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کریں گی۔