دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی، وزیر اعظم صدارت کرینگے

Asif Ali Zardari, Imran Khan, Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari, Imran Khan, Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں پھیلی ہوئی دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے اور ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ، وزیر اعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔