لاہور (جیوڈیسک) مناواں کے علاقے میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 4 اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
سی آئی اے پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لاہور کے علاقے مناواں میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کی نفری پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت امجد، عثمان، شاکر اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کی لاشیں سرد خانے میں جمع کرادیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان قتل اور ڈکیتی سمیت انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور چاروں 2008 میں پیشی پر جاتے ہوئے پولیس وین توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔