میں بھی فقرے کسنے میں کسی سے کم نہیں، آسٹریلوی وزیر اعظم کا انکشاف

Tony Abbott

Tony Abbott

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو ان کی فقرے بازی سے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے تن بدن میں آگ لگ جاتا کرتی تھی۔

آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے انکشاف کیا کہ وہ بھی فقرے کسنے میں کم نہیں ہیں، میلبورن ٹیسٹ میں فقرے بازی کی وجہ سے آسٹریلوی اور بھارتی ٹیم میں کافی تناؤ پیدا ہوا جبکہ ویرات کوہلی پریس کانفرنس میں بھی شکایتوں کے انبار لگاتے دکھائی دیے۔

ٹونی ایبٹ نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا اس وقت میری واحد طاقت فقرے بازی ہی تھی، مجھ سے بیٹنگ ہوتی تھی نہ ہی بولنگ، فیلڈنگ میں بھی کچھ خاص نہیں تھا لیکن فقرے ایسے کستا تھا کہ حریف سائیڈ کے تن بدن میں آگ لگ جاتی، اسی وجہ سے مجھے ٹیم میں رکھا گیا تھا۔