ایم کیو ایم کا ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

Relief

Relief

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے حق پرست اراکین اسمبلی نے تاجر برادری کے رہنماوٴں کے ہمراہ ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام میں گھر گھر جاکر امدادی سامان تقسیم کیا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے ٹمبر مارکیٹ متاثرین میں واٹر کولر، تولیہ، ایمرجینسی لائٹ، بالٹی، دری، کمبل، گرم کپڑے، کچن کی اشیاء سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بڑی تعداد میں تقسیم کیں گئیں۔

اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد، کامران فاروقی، ارشد وہرہ، ڈپٹی اقبال، علی رضا عابدی آل کراچی تاجر اتحادکے رہنما عتیق میر اور سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل پراچہ ایم کیو ایم برنس روڈ سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان اور کے کے ایف کے رضا کاران نے گھر گھر جاکر متاثرین سے ملاقات کرکے امدادی اشیاء فراہم کیں۔

انہیں الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی و نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ عوام نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔