کوٹری میں آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر چھ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

Fire

Fire

جامشورو (جیوڈیسک) جامشورو کے صنعتی علاقے میں واقع آئل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔

کوٹری کے صنعتی علاقے میں شام کےوقت آئل فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، سورج مکھی پھول کے بیجوں سے بھری ہزاروں بوریوں نے بھی آگ پکڑلی۔

حیدرآباد سے طلب کی گئی فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر چھ گھنٹے بعد قابو پالیا۔ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کا خام مال خاکستر ہو گیا۔