نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
Posted on January 2, 2015 By Geo4 Webmaster آپکی شاعری, شاعری
نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے
بزمِ امکاں میں نرالی چمن آرائی ہے
کیسے ؟ نہ دائی حلیمہ کا مقدر چمکے
قدمِ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھر اُس کے بہار آئی ہے
ہو مبارک ہو مبارک تمہیں اے اہلِ جہاں
چار سو آمد سرور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداآئی ہے
جھوم کر نعرے لگاو کہ ہے آمد اُن کی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کیف و رعنائی فضاوں میں بھی د ر آئی ہے
آج گلزاروں میں بازاروں میں رونق ہے بہت
چاند کی چاندنی بھی آج تو شرمائی ہے
جشنِ میلاد خوشی سے نہ منائیں کیوں؟کر
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خُلد ہمارے لئے بنوائی ہے
جو کراتے تھے یہاں محفلِ ذکرِ سرور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حشر میں اُن کی ہی بخشش کی ندا آئی ہے
واہ ! کیا ؟ خُوب ہے اعظم کے قلم کی عظمت
نامِ سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اُس نے یہ جزاپائی ہے
12 Rabi ul Awal
کلام : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com