اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ نے بھارت کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ پاکستانی حدود سے کوئی کشتی بھارتی سمندری حدود میں گئی تھی، بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کی سمندری حدود میں ایک کشتی دھماکا خیز مواد پھٹنے سے تباہ ہوگئی۔
بھارتی حکام نے الزام لگایا کہ یہ کشتی کراچی کے قریب کیٹی بندر سے روانہ ہوئی تھی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی کشتی بھارتی سمندری حدودمیں نہیں گئی۔