افغانستان میں شادی کی تقریب میں حملہ قابل مذمت ہے۔ بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون نے افغانستان میں شادی کی تقریب پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں فائرنگ اور اس میں پچاس افراد کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکمت معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔