لبنان کے سابق وزیراعظم عمر کرامی انتقال کر گئے

Omar Karami Died

Omar Karami Died

بیروت (جیوڈیسک) لبنان کے سابق وزیراعظم عمر عبدالحمید کرامی 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عمر کرامی بیروت میں امریکن یونیورسٹی میڈیکل ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی بیماری کے متعلق نہیں بتایا گیا۔

عمر کرامی 1990-92 اور 2004-05 دو مرتبہ لبنان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔