میلاد مصطفی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانے والا حقیقی طور پر عاشق ہے، ہمارا پیغام اٹھو جاگو غلامان مصطفیۖ ہے، مفتی اسماعیل نورانی

Karachi

Karachi

کراچی (خصوصی رپورٹ) جمعیت علماء پاکستان ضلع شرقی کی جانب سے منعقد میلا مصطفیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی میں مفتی اسماعیل نورانی نے کہا کہ ہماری پہچان مقام مصطفیۖ کا تحفظ، ہمارا مشن نظام مصطفیۖ کا نفاذ اور ہماری جدوجہد عقیدہ ختم نبوتۖ کا دفاع ہے ، اور ہماری فکر کا محور امام احمد رضا خان فاضل بریلوی اور امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی ذات ہیں ہمارے عشق کا مرکز گنبد خضریٰ کی سنہری جالیاں ہیں، انشاء اللہ میلا د مصطفی ۖصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تا حشر تک منایا جائے گا،

جمعیت علماء پاکستان ضلع شرقی کی جانب سے منعقدمیلاد مصطفیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ضلع شرقی کے صدر محمد شعیب برکاتی نے کہا کہ میلاد مصطفیۖ کی ریلی اور جلوس منعقد کرنا اصل میں اس بات کی یقین دہانی ہے کہ نظام مصطفی ۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لئے سنی عوام جب بھی ضرورت پڑی اپنے گھرسے نکلے گی، اللہ ہمارا جذبہ ایمان سلامت رکھے، ہمارے ساتھ وہ لوگ ہیں کہ جن سے رسول اللہ ۖ بھی خوش ہیںاور یہ صحابہ کے جذبہ عشق مصطفیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار ہیں، ہم آ ج کے دن ہمارے امام انقلاب امام شاہ احمد نورانی سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب تک حیات رہے نظام مصطفیۖ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے رہیں گے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم محمد زبیر صدیقی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام اور جمعیت علماء پاکستان ساتھ ساتھ میلاد مصطفی ۖ کے تمام پروگرام ترتیب دے گی

جمعیت علماء پاکستان کی یہ ریلی نیپا سے گلشن اور گلشن سے مسکن روڈ سے ہوتے ہوئے نیپا پر ختم ہوئی جہاں پرچم کشائی کی گئی، اس ریلی میں جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہل سنت انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام اور فدایاں ختم نبوت کی ضلعی قیادت اور کارکن اور عوام کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔