لاہور (جیوڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کی انتظامیہ کو نو جنوری تک سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز صوبے میں سرکاری اور نجی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ لاہور بورڈ میں منعقد ہوئی جس میں نجی اداروں کے سربراہان سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بحث کی گئی اور افسران نے اب تک سکولوں میں ہونے والے سکیورٹی ورک کے حوالے سے وزیر تعلیم کو بریفنگ دی، بعدازاں وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ اگر نو جنوری تک سکیورٹی مکمل نہ ہوئی تو ایسے سکولوں کو کھو لنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔