رشتہ کے تنازع پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ساتھی زخمی

Firing

Firing

سرگودھا (جیوڈیسک) نواحی موضع شریفاں میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ فریقین کے مابین رشتہ داری کا تنازع چل رہا تھا۔

گزشتہ روز مختار اور بلال پر ان کے مخالفین نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک عزیزکی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے، فائرنگ کی زد میں آ کر مختار دم توڑ گیا جبکہ بلال کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تفتیش ہے۔