اسلام آباد (جیوڈیسک) فوجی عدالتوں کو قانونی تحفظ دینے کے لئے 21 ویں ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
آرمی ایکٹ، ائیر فورس ایکٹ اور تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترامیم ہوں گی ، وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر کوئی ٹرائل نہیں ہو گا۔
حکومت پاکستان نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک متعدد خطرناک دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔