کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کا اختتام بھی ریکارڈ پر ہوا۔ اِس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں سات سو انتالیس پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کو ترجیح دی گئیں۔
کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے ایس ای ہنڈرڈ، دو اعشاریہ تین فیصد اضافے سے بتیس ہزار سات سو بتیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ فروخت کئے گئے، اوسط کاروباری حجم تین اعشاریہ چار فیصد اضافے سے تیئس کروڑ اکیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا۔