تین مساجد پر حملوں کے بعد سویڈش پولیس کا ملزم کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن

Swedish Police

Swedish Police

سٹاک ہوم (جیوڈیسک) ایک ہفتہ میں تین مسجدوں پر حملوں کے بعد سوئیڈش پولیس نے ملزم کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اوپسالا میں پولیس نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ لوگوں نے ایک شخص کو ایک عمارت پر کچھ جلتی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا۔ مسجد کو آگ نہیں لگی لیکن ملزم نے عمارت کے دروازے پر مذہبی منافرت پر مبنی ایک نوٹ چھوڑا ہے۔