بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 03/01/2015

Ch. Khalid Hussain

Ch. Khalid Hussain

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی توقعات پرپورا اترے گی آزاد خطے کی تعمیر وترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیںمیڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام پیپلزپارٹی کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ضلع بھمبرکو حقیقی معنوںمیں ضلع بنانے کیلئے بھمبر کے سیاستدانوںکو مل جل کر کام کرنا ہو گا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائزر و وزیرہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے مقامی ہوٹل میں محکمہ امورحیوانات کے سینئر سپروائزر چوہدری محمد اکبر چاڑ کی ریٹایئرمنٹ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے وہ ملازم خو ش قسمت کہ جو اپنی سروس احسن طریقے سے پوری کرکے باعزت طور پر سروس سے ریٹائر ہوتا ہے چوہدری محمداکبر چاڑ نے دوران سروس اپنی ڈیوٹی احسن انداز سے ادا کی موصوف محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنے اور لوگوں کی بھرپور خدمت کی انہو ںنے کہاکہ بھمبرکو ضلع کا درجہ ملے 18سال ہوگئے ہیں لیکن سیاستدانوں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے بھمبرکو آج تک حقیقی معنوں میںضلع نہیں بنایا جا سکا۔

بھمبرکو حقیقی معنوں میں ضلع بنانے کیلئے بھمبر کے تمام سیاستدانوںکو مل جل کر کام کرنا ہو گا انہوںنے کہاکہ ضلعی ہیڈکوارٹر اور سب ڈویژن میں سرکاری دفاتر کی تعمیر اور ضلعی پوسٹوں کو منظور کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہوں ضلع بھمبر کے اندر پاسپورٹ آفس کی منظوری لے رکھی ہے پاسپورٹ کا سامان بھی آ چکا ہے لیکن مقامی سیاستدانوںکی وجہ سے آج تک پاسپورٹ آفس کا افتتاح نہیں ہو سکا انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے آزاد خطے کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹس لانچ کیے گئے جسکی تکمیل سے عام آدمی کو بھی برائے راست اس کا ریلیف ملے گا ویمن یونیورسٹی کا قیام پیپلزپارٹی کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے گزشتہ 60سالوں میںآزادکشمیر میں ایک بھی میڈیکل کالج نہ بن سکا یوںپیپلزپاٹی کی تین سالہ کارکردگی گزشتہ 60سالوں کی حکومتوں کی کاکردگی سے بہتر ہے حلقہ برنالہ آزادکشمیر کے پسماندہ ترین حلقوں میںشمار ہوتا ہے جسکی پسماندگی دورکرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہا ہوں حلقے کے اندر 80کلومیٹر سڑکیں ،سکولوں ،کالجو ںکی اپ گریڈیشن ،برنالہ واٹر سپلائی سمیت دیگر منصوبے حلقے میںدیے تقریب سے چیئرمین زکوة وعشر ضلع بھمبر چوہدری مشتاق احمد چاڑ ،ڈائریکٹر امور حیوانات مرزا خالد محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر تصور چیمہ ،چوہدری محمد اکبر چاڑ سمیت دیگر نے خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت لوگوںکو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پٹرولیم مصنوعات میںواضح کمی کے باوجود آزادخطے میں مہنگائی عروج پر ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر تحصیل بھمبرکے صدر راجہ اظہراقبال آف پنجیڑی نے کیاا نہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے 3سالوںکے اندر لوگوںکو کسی قسم کا ریلیف نہ مل سکا تعمیر وترقی زمین کے بجائے کاغذوں اور بیانات کی حد تک محدود ہے البتہ 3سالوںکے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت نے خوب لوٹ مارکی ہے۔

آزادخطے کی کرپشن پورے عروج پر ہے میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے پڑھے لکھے نوجوانوںکے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہاہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میںواضح طور پر کمی کرکے لوگوں کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کی لیکن آزاکشمیر میں پٹرولیم مصنوعات کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوامہنگائی پورے عروج پر ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ ہوئی ہے اور نہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوںمیںکمی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام میاں نوازشریف کوہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں انشاء اللہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں عوامی مسائل حل ہونگے اور آئندہ آزادکشمیر میںمسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر اور گردونواح میں عید میلادالنبیۖ کی تیاریاں عروج پر ،بازار و ں ،گلی محلوں ،مساجد ،پلازے اور گھر سج گئے ہر طرف چراغاں ہی چراغاں ،فضائیں درودو سلام اور ذکر رسول ۖ سے گونجنے لگی تفصیلات کیمطابق بھمبر اور گردونواح میں جشن عید میلاالنبی ۖ کی تیاریاں عروج پر ہیں بھمبر شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گلیاں ،محلے ،مساجد ،بازار ،بڑے بڑے پلازے اور گھرو ں کو بڑے خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے ہر طرف سبز جھنڈیاں ،بینرز آویزاں دلکش مناظر نظر آتے ہیں جبکہ فضائیں درودوسلام اور نعتوں کی آوازوں سے گونج رہی ہیں علمائے اکرام سیرت النبی ۖ اور ولادت نبی ۖ پر روشنی ڈال رہے ہیں چھوٹی بڑی مساجد میں میلاد کی محفلیں منعقد ہو رہی ہیں جن میں مذہبی تنظیمیں اور میلاد کمیٹیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں بھمبر شہر کے بازاروں میں استقبالیہ اسٹیج تیار کیے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) محکمہ مال بھمبر کے جونیئر کلرک چوہدری عابد حسین کے نائب تحصیلدار بننے پر شاندار پارٹی کا اہتمام پارٹی میں محکمہ مال بھمبر کے آفیسران ،کلرکوں ،گرداوروں ،پٹواریوں ،وکلاء ،سول سوسائٹی ،صحافیوں سمیت دیگرنے شرکت کی تفصیلات کیمطابق محکمہ مال بھمبرکے جونیئر کلرک چوہدری عابد حسین جو گزشتہ دنوں عدالتی فیصلے کی روشنی میں جونیئر کلرک سے نائب تحصیلدا ر پروموٹ ہوئے تھے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر کے آفس میں انکی طرف سے شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا پارٹی میں محکمہ مال بھمبر کے آفیسران ،کلرکوں ،گرداوروں ،پٹواریوں ،چھوٹے ملازمین ،وکلاء ،سول سوسائٹی اور صحافیوں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔