عالمی برادری جنگ کا خطرہ دور کر سکتی ہے‘ امریکہ یورپ دفاعی صنعتوں کو قابو میں رکھیں: گوربا چوف

Moscow

Moscow

ماسکو (جیوڈیسک) سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گوربا چووف نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے خطرے کو دور کرنے کی قابل ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ روس، امریکہ اور یورپی یونین اپنی دفاعی صنعتوں کو قابو میں رکھیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں سوویت یونین کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ جو سیاست دان جنگ کے خطرے کے خاتمے کو ناممکن قرار دیتے ہیں ایسے سیاست دانوں کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے کیونکہ دنیا کو ایسے رہنمائوں کی ضرورت ہے جو دنیا کو درپیش مسائل سمجھیں اور ان مسائل کو حال کرنے کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے خطرات کو دور کرنے کی قابل ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ روس ، امریکہ اور یورپی یونین اپنی دفاعی صنعتوں کو قابو میں رکھیں کیونکہ ایسی صنعتیں اکثراوقات جنگ کیلئے ایندھن فراہم کرتی ہیں۔