سیکورٹی خدشات، سال کی پہلی انسداد پولیو مہم معطل

Polio

Polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پولیو سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں وفاق اور صوبوں میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم پانچ سے سات جنوری کو ہونا تھی جسے سیکورٹی خدشات کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔

صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔ انسداد پولیو مہم کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔