چنائی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ بھارت کے شہر چنائی میں کروایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ غیر رسمی ٹیسٹ کو پاس نہیں کر سکے۔
ٹیسٹ رپورٹ میں محمد حفیظ کا اوور دی وکٹ بولنگ کرتے ہوئے کہنی کا خم 16 ڈگری ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا راؤنڈ دی وکٹ اینگل زیادہ سے زیادہ 19 اور کم سے کم 12 ڈگری رہا جبکہ اوور دی وکٹ زیادہ سے زیادہ 19 اور کم سے کم بارہ ڈگری ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کے اعلان سے پہلے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلین چٹ دلانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی کی پابندی کے دوسرے شکار سعید اجمل ورلڈ کپ سے خود کو محروم کر چکے ہیں۔