عالمی نرخ گرنے سے تیل درآمدی بل میں ملک کو 30 ارب کا فائدہ

Oil Price

Oil Price

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر سے نومبر تک تیل کا درآمدی بل دو ارب اٹھارہ کروڑ رہا جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں دو ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر پر موجود تھا۔

رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک تیل کے درآمدی بِل میں پانچ فیصد سے زائد کمی ہوئی جس کا حجم چھ ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہا۔