ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں ایک ایسی LEDلائٹ کی تیکنیک متعارف کر ائی گئی ہے جسے دانتوں کے ساتھ منسلک کر کے اب اپنی مسکراہٹ کو بھی رنگین بنانا ممکن ہو گیا ہے۔
اس LEDلائٹ کو دانت کے ساتھ پہنا جا تا ہے اور جیسے ہی آپ مسکراتے ہیں توایک خود کارنظام کے تحت دانتوں کے بجائے ایک رنگین روشن اورچمکدار مسکراہٹ نمودار ہوجا تی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کا استعما ل رات کے وقت زیادہ دلچسپ منظر پیش کر تا ہے اور نوجوانوں میں اس LED Smileکا استعما ل فیشن بنتا جارہا ہے۔