لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ پشاور کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش سادگی سے منایا جائے۔ آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی سالمیت کو درپیش سب سے بڑے خطرات انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے 87 یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم پیدائش پر قوم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا فیصلہ کر لیا، ہمیں ہر صورت میں عدم برداشت کو اپنے اندر سے ختم کرنا ہو گا۔ آصف زرداری نے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ سانحہ پشاور کے باعث پارٹی قائد عوام کا یوم پیدائش سادگی سے منائے۔