عید میلاد النبی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا گیا

کراچی : سرور کونین حضرت محمد مصطفی کا یوم ولادت جشن عید میلاد النبی شاہ فیصل کالونی میں عقیدت و احترام اور مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا گیا ،صبح سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں سے جلوس و ریلیاں نکالی گئیں جو کہ شاہ فیصل کالونی کے علماء اہلسنت کی قیادت میں شاہ فیصل کالونی نمبر5سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاہ فیصل کالونی نمبر 2مرکزی عید گاہ پرنماز ظہر سے قبل اختتام پذیر ہوگیا۔

شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کے موقع پر عبادت گاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات انجام دیئے گئے ٍعلماء اکرام اور جلوسوں کے منتظمین نے عید میلاد النبی کے موقع ہر عبادت گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات پر بلدیہ کورنگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کا شمع شاپنگ سینٹر چوک شاہ فیصل کالونی نمبر2پر استقبال کے لئے بلدیہ کورنگی اور متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے زیر اہتمام استقبالیہ و سبیل کیمپ قائم کئے گئے تھے اس موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جلوس میں شریک علماء اکرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جلوس پر گل پاشی کی گئی اور شرکاء جلوس میں شیرنی تقسیم کی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست اراکین اسمبلی ،تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور جلوسوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت اور تعاون کے ساتھ عید میلاد النبی کے موقع پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات کو یقینی بنا یا گیا۔

انہوں نے علماء اکرام کو یقین دلا یا کہ عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے لئے باہمی تعاون اور مشاورت کو بڑھایا جائیگا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ محدود وسائل کو بروئے کار لاکر لاتعداد مسائل کو حل کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی عملی کوششوں میں مصروف ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے بلدیہ کورنگی کو مسائل سے پاک بنا یا جائیگا۔

Milad un Nabi

Milad un Nabi