پٹرولنگ پولیس نے لکڑی چوری کی واردات ناکام بنا دی

Wood

Wood

پیرمحل (جیوڈیسک) پٹرولنگ پولیس نے سرکاری لکڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوکی واہگی پٹرولنگ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ گاؤں 741 گ ب کا شاہد اﷲ ٹریکٹر ٹرالی پر بھسی جنگل سے ہزاروں روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چوری کر کے فرار ہو رہا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو پکڑ لیا۔ تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔