کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر میں جاری “آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ پی آئی بی فٹ بال کلب نے مضبوط حریف کلمت ویلفیئر سینٹر کو 6-2کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔
کھیل کے دوران فاتح ٹیم کی جانب سے ولید رضا نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت 5گول اسکور کرکے اپنی خوبصورت ہیٹ ٹرک مکمل کی اور شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی اور فاتح ٹیم کے الیاس قادری نے ایک گول اسکور کئے جبکہ کملت ویلفیئر سینٹر کی جانب سے اعظم نے دو گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
دوسرے میچ میں کالا پل کی معروف ٹیم امتیاز اسپورٹس نے ایک سخت مقابلے کے بعد سن آف بلوچ لیاری کو پنالٹی ککس پر 3-2سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام نے کہاکہ اس خوبصورت ایونٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی نامور فٹ بال ٹیموں کے علاوہ محکمہ جاتی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشن فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،محمد عمر ،انیس اختر ،عبدالغفور بلوچ اور سراج الدین طالب جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔