آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

Mitchell Johnson

Mitchell Johnson

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا، آسٹریلوی بائولر مچل جانسن انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

دونوں ٹیموں نے سڈنی میں ہونیوالے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے کینگرو ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

فاسٹ بائولر مچل جانسن ٹانگ کی تکلیف کے باعث میچ سے ڈراپ ہیں ، ان کی جگہ مچل سٹارک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سٹیون سمتھ کی قیادت میں دو صفر کی برتری لیے آسٹریلوی ٹیم فتح کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں سریش رائنا کی جگہ کے ایل راہول کو ٹیم میں ڈیبیو کا موقع دیا جا سکتا ہے جبکہ بھونیشور کمار کی جگہ امیش یادیو کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔