ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر بلدیہ کورنگی احمد فضل اللہ کی والدہ انتقال کر گئیں

Karachi

Karachi

کراچی : ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹر بلدیہ کورنگی احمد فضل اللہ کی والدہ رضا الہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کا نماز جنازہ جامعہ مسجد شرف آباد بہادر آباد میں ادا کی گئی اور تدفین حسن اسکوائر قبرستان میں کی گئی نماز جنازہ اور تدفین میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ،بلدیہ کورنگی ،بلدیہ شرقی کے افسران سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ، فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن بلدیہ کورنگی طاہر اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد اور دیگر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیو ٹر بلدیہ کورنگی احمد فضل اللہ سے والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔