تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) کالم نگار ارشد کو ٹگلہ تلہ گنگ پریس کلب پرنٹ میڈیا کے بلامقابلہ سنیئر نائب صدر منتخب، دوست احباب کی مبارک باد۔ارشد کو ٹگلہ کو سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر تنویر الرحمن، ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر ،ملک شفقت بڈ ھیا ل ،ملک زوار اکوال ،ملک کبیر اعوان ،صحا فیو ں میں ملک محبو ب الحق ،ملک شفا عت ،سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی ،چوہدری نذر حسین ،ملک عا مر نواز،لیا قت اعوان ،محمد عمر ان ،ملک عا رف ادلکہ سمیت دیگر دوستوں نے مبا ر ک باد دی ۔اسمو قع پر نو منتخب سینئر نا ئب صدر ارشد کو ٹگلہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میں ا ج جس مقا م پر کھڑا ہو ں وہ میر ے والدین اور مخلص دوستوں کی خصو صی دعا ئو ں کا نتیجہ ہے ۔اپنے حلقے کی عوام کے مسا ئل کو قلم کی طا قت سے اجا گر کر نا اور انکو حکو مت کے اعلی ایو انوں تک پہنچا نا میرا مشن ہے ۔میرا قلم ہمیشہ جابرسلطا ن کے سا منے کلمہ حق کہنے میں کو تا ہی نہیں کر ے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ہم دہشت گردی ختم کر نے میں حکو مت کے ساتھ ہیں ، لیکن ہر کا روائی بلا امتیاز کی جا ئے ۔ علما ئے دین کے قاتلوں کو سزا ئے مو ت دی جا ئے اور تو ہین رسالت کے مر تکب مجرموں کو بھی سزا دی جا ئے ۔ کچھ لو گوںکا مؤقف ہے کہ دینی مدارس ہی سے دہشت گرد پیدا ہو رہے ہیں ۔ کو ئی اگر ایسا دھشت گرد ہے تو اسے سامنے لایا جا ئے ۔سانحہ پشاور کے دہشت گردوں میں تین دہشت غیر پختون تھے اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ بیرونی طاقتیں ملوث ہیں ۔جو اس ملک کو سیکو لر اسٹیٹ بنا نا چا ہتے ہیں ۔ نا ئن الیون کے وا قع کے بعد بیرونی طاقتیں پاکستان سے اسلام کو ختم کر نے کے در پے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہارء ختم نبوت محلہ رحیم آباد میں مر کزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت مووومنٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ن لیگ گزشتہ روزتلہ گنگ مسجدقبا ء میں میڈ یا سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اسمو قع پرانکے ہمر اہ پیر محمد اکبر ساقی نقشبندی ، مولا نا قاری عنا یت اللہ رحیمی ،ٹھیکیدارمعصوم ،مفتی الطاف الرحمٰن ، حافظ زبیر ، پیر زادہ شمس الااسلام عمر،مو لانہ مطلوب الرحمن، صاحبزادہ عبیداللہ صدیقی ، حافظ عمر حبیب بھی مو جو تھے۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ دارلعلوم راولپنڈی کے حادثے میں قادیا نی قوتیں پیش پیش تھیں لیکن ان کے قا تلوں کو سزا نہیں دی گئی اس طرح کی بے ضابطگیاں بھی مسائل کو جنم دیتی ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) موضع دودیال میں تین بچوں کی ماں نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے نواحی گائوں دودیال میں محمد آصف ڈرائیور کی اپنی اہلیہ مسماة (ن) سے لڑائی ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کراُس کی اہلیہ نے گھر کمرہ میں لگے پنکھے کیساتھ پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔متوفیہ نے تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر دو ماہ ہے۔جبکہ متوفیہ کے ولدین اور سا س سسر عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جن کی واپسی آٹھ جنوری کو ہونی ہے ۔متوفیہ کو دودیال میں اُس کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ میں سعید شہید کانفرنس پچیس جنوری بروز اتوار منعقد ہوگی جس میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی قائد مولانا احمد لدھیانوی اور مولانا معاویہ اعظم طارق خطاب کرینگے۔ اہلسنت والجماعت ضلع چکوال نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سابق نائب ناظم یوسی نکہ کہوٹ ریاض قدیر کے بہنوئی ریٹائرڈ ٹیچر خالد سعید انتقال کر گئے جنہیں نکہ کہوٹ میں اُنکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) جشن عید میلاد النبیۖ تحصیل تلہ گنگ و تحصیل لاوہ اور اس کے بڑے قصبوں ڈھرنال ،نکہ کہوٹ ،ملکوال ،پچنند، کوٹگلہ،سگھر، میال ، ڈھلی ،ٹہی ،بڈھیال سمیت اس کے گردونواح میں پورے جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پورے تلہ گنگ شہر کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب لائیٹنگ، سبز جھنڈوں اور رنگا رنگ بینرز سے دلہن کی طرح سجایا گیا۔ بارہ ربیع الاول کو حسب روائیت مرکزی عظیم الشان جلوس صبح 9بجے مرکزی عید گاہ مسجد سے شروع ہواجس کے انتظامات مرکزی سیرت کمیٹی ،انجمن المدینہ ، منہاج القرآن، فیضان مدینہ، دعوت اسلامی سمیت دیگر تنظیمات نے سرانجام دیئے،۔جلوس کا اختتام کچری چوک کے قریب ہوا – تحصیل لاوہ میں مرکزی جلوس موضع ڈھرنال میں نکالا گیا جہاں مرکزی میلاد کمیٹی کی طرف سے زیرقیادت حاجی مصری خاں عظیم الشان مرکزی جلوس کا اہتمام کیا گیا جس کی نگرانی محمد عرفان مقصودی نے کی۔ مرکزی جلوس ڈھر نال شہر کے مختلف راستوں سے اپنی مقررہ جگہ پر اختتام ہوا جس میں شمع رسالت کے ہزاروں پروانوں نے شرکت کی۔