کرپشن، لاقانونیت اور جرائم، مہنگائی اور بیروزگاری ہمارا مقدر بن چکی ہے۔ سید محی الدین محبوب

Sayeed Mahiuddin Mehboob

Sayeed Mahiuddin Mehboob

فیصل آباد : آل پاکستان مشائخ کونسل کے صدر و سجادہ نشین دربار عالیہ خانقاہ محبوب آباد ابوزین پیر سید محی الدین محبوب مد ظلہ نے مر کزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات آفتاب احمد قادری سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ جو قومیں اللہ کے قانون سے باغی ہو جائیں اور توبہ تائب ہونے سے انکاری ہوں، وہ عذاب سے نہیں بچ سکتیں۔

غلط حکمرانوں ،بدنام سیاستدانوں کی وجہ سے بدامنی اور کرپشن، لاقانونیت اور جرائم، مہنگائی اور بیروزگاری ہمارا مقدر بن چکی ہے۔اس قوم کو اللہ نے باربار سنبھلنے کے مواقع فراہم کیے ہیں مگر ہر بار ہم نے ٹھوکر کھائی۔انہوںنے کہا کہ ہم68سال سے دکھوں میں مبتلا ہیں۔ ہمارے دکھوں کا علاج امریکہ اور آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔ ہمارے دکھوں کا مداوا شریعت اسلامیہ اور دین حق کی اتباع میں ہے۔

ہمیں ہندو کلچر وثقافت اور مغرب کی بے خدا تہذیب کے مقابلے پر نظامِ مصطفی کو اپنا کر اپنا تشخص بحال کرنا ہوگا ورنہ ایسی تباہی کا سامنا ہوگا۔ برے حکمران قوموں کے برے اعمال کی سزا اور عذاب کا درجہ رکھتے ہیں۔ اس عذاب سے نجات اپنی اصلاح کے ذریعے ممکن ہے۔ جب لوگوں کے دل بدلیں گے تو ان کے دن بھی پھریں گے۔