تلہ گنگ کی خبریں 05/01/2015

تلہ گنگ : تلہ گنگ ضلع کی آواز پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ گئی۔پنجاب اسمبلی کے سامنے وائس آف تلہ گنگ کے زیر اہتمام ”تلہ گنگ ضلع بنائو” مظاہرہ کیا گیا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔اگر تلہ گنگ کو ضلع بنانے کے وعدے کی تکمیل نہ کی گئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔مظاہرہ کی قیادت وائس آف تلہ گنگ کے آرگنائزر ممتاز اعوان،ملک فیصل رمضان کوٹگلہ،رفیق مغل،احسن چوہدری،دارس خان نے کی۔شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 5مئی2012کو تلہ گنگ میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام میں یہ اعلان کیا تھا کہ ہم تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دیں گے۔یہ اہلیان تلہ گنگ کا مطالبہ بھی تھا۔میاں نواز شریف کے اس اعلان کے بعد اہلیان تلہ گنگ نے مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے اور قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر مسلم لیگ(ن) ہی جیتی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گزشتہ ماہ بلکسر گئے انہیں وہاں پر وعدہ یا د کروایا گیا لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔اب تلہ گنگ کی عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ہم تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن چاہتے ہیں اور اسی سلسلہ میں تلہ گنگ کے مختلف علاقوں کے لوگ آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج ہیں۔انہیں اپنا حق دیا جائے اور مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت نے جو وعدہ کیا تھا اب اسے پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ شہیدوں،غازیوں،اعوانوں،وطن کے محافظوں کی سرزمین ہے۔ تلہ گنگ کی محب وطن عوام اب تلہ گنگ کو ضلع بنا کر دم لے گی کیونکہ تلہ گنگ ضلع بنائو تحریک آج ہر گھرمیں آواز خلق نقارہ خدا بن چکی ہے۔ قربانیاں دینے والوں کا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتا ہے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کے سلسلہ میں کچھ لوگ خوفزدہ ہیں کہ شایدضلع کا درجہ حاصل ہونے سے تلہ گنگ میں نیا لیڈر نہ پیدا ہوجائے۔ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے خود مخلص ہوکر تحریک چلانا ہوگی۔ تلہ گنگ ضلع بنائو تحریک میں سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں وکلاء سول سوسائٹی کی شمولیت سے کامیابی حاصل ہونے ساتھ ساتھ اپنے مقاصد کا حصول ممکن ہوگا۔ تلہ گنگ ضلع بنائو تحریک علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہونے کے ساتھ بنیادی حق بھی ہے جس کو حکمرانوں کو جلد ازجلد پورا کرنا ہوگا اب وقت ہے کہ حلقہ کے عوام تحریک میں حصہ لے کر سیاستدانوں کو مجبو رکردیں کہ اب انہیں اپنا حق ملنا چاہیے ۔تلہ گنگ تحصیل کوضلع کا درجہ دینا سیاستدانوں اورعوام کا اجتماعی مفاد ہے جو پور اکرنا وقت کا اہم تقاضاہے تلہ گنگ شہر کو ضلع بنانے کے لیے ہر فورم پر آوازبلند کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ یہ آنے والی نسلوں کا ہم پر قرض ہے اس علاقہ کی ترقی کے دعویدار ووٹ لینے کے لیے تو ہر دوازے پر جاتے ہے مگر مقاصد پورے ہونے پر عوام کو بے یارومددگارچھوڑکر عوام سے کیے گئے وعدے بھول جاتے ہیں تلہ گنگ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے ان سیاستدانوں کو عوام کی ضلع بنائو مہم میں اپناکردار اداکرناہوگا اپنے ذاتی مقاصد کے لیے ہر جماعت کے کارکن اپنے لیڈروں کو مجبور کردیتے ہیں مگر برسر اقتدار جماعت کے کارکنوں کا ضلع بنائو مہم پر اپنے لیڈروں کو مجبور نہ کرنا المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد تلہ گنگ ضلع کا نوٹفکیشن جاری کرے ۔اگر عوام کا مطالبہ نہ مانا گیا تو بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔آج کا پر امن احتجاج ابتدا ہے۔اگلے مرحلے میں وائس آف تلہ گنگ کے زیر اہتمام ایک کمیٹی تشکیل دے کراحتجاج کی کال دی جائے گی اور وہ احتجاج پنجاب اسمبلی،وزیر اعلیٰ ہائوس یا گورنر ہائوس کے سامنے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع نہ بنائے جانے پر وکلاء سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جلد اس معاملے کو عدالت لے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ( )تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے میں اسلام آباد سے رفیق مغل سکنہ چکوال نے خصوصی شرکت کی اور تلہ گنگ ضلع بنائو مطالبے کی حمایت کی۔وائس آف تلہ گنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رفیق مغل نے کہا کہ تلہ گنگ کا ضلع بننا اہلیا ن تلہ گنگ کا دیرینہ مطالبہ ہے اسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔مظاہرے کے اختتا م پر رفیق مغل کی جانب سے مظاہرے کے شرکاء کو عصرانہ بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ( )پنجاب اسمبلی کے سامنے تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے میں یونین کونسل کوٹگلہ بازی لے گئی۔کوٹگلہ سے ملک فیصل رمضان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور وائس آف تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹر ممتاز اعوان بھی خوشحال گڑھ یونین کونسل کوٹگلہ کے رہائشی ہیں۔ملک فیصل رمضان نے وائس آف تلہ گنگ سے گفتگو میں کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اراکین اسمبلی کی وائس آف تلہ گنگ کے تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے کی بھر پور حمایت
تلہ گنگ( )تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے میں شرکت کے لئے وائس آف تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹر ممتاز اعوان نے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی لیکن ایک روزقبل میلاد النبی کی تعطیل کی وجہ سے اراکین اسمبلی لاہور نہ ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔جماعت اسلامی کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کو تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا لیکن انکی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ لاہور نہ آ سکے۔مسلم لیگ(ق) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کو بھی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن لاہور میں نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی نہ آ سکے۔مسلم لیگ(ن) کی خصوصی نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ بھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نہ آ سکیں ۔مسلم لیگ(ن) کے ہی رکن پنجاب اسمبلی اور ریونیو بورڈ پنجاب کے ممبر بلال اکبر بھٹی کو بھی تلہ گنگ ضلع بنائو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ایک دن قبل تعطیل کی وجہ سے وہ لاہور نہیں آئے اور مظاہرے میں شرکت نہ کر سکے۔تمام اراکین اسمبلی نے وائس آف تلہ گنگ کے مظاہرے کی بھر پور حمایت کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ اگلے مرحلے میں ہونے والے مظاہر ے میں وہ شریک ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ( )وائس آف تلہ گنگ کے چیف ایڈیٹر ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ تلہ گنگ ضلع بنائوکی آواز ایوانوں تک پہنچا دی ہے۔مقامی عوام کو چاہئے کہ جنہیں ووٹ دیئے انہیں بھی اس امر پر مجبور کیا جائے کہ وہ تلہ گنگ ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ ضلع بننے میں مقامی سیاست دان بھی رکاوٹ ہیں۔ہم اس تحریک کو جاری رکھیں گے اور اگلے مرحلے میں مظاہروں کے سلسلہ کو مزید بڑھایا جائے گا۔ممتاز اعوان نے مزید کہا کہ تلہ گنگ ضلع کے لئے جلد ایک کمیٹی قائم کر کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور تلہ گنگ کو ضلع بنوا کر ہی دم لیں گے انشاء اللہ۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاستدان جو اندرون خانہ تلہ گنگ ضلع کی مخالفت کر رہے ہیں وہ اپنے مذموم عزائم سے باز آجائیں ۔تلہ گنگ ضلع کی تحریک ہر تلہ گنگ کے شہری کی آواز ہے ۔حکمران اپنا کیا گیا وعدہ پورا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ( )وائس آف تلہ گنگ کے زیر اہتمام تلہ گنگ ضلع بنائومظاہرے کی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے بھر پور کوریج کی۔ایکسپریس ٹی وی اور سٹی 42چینل کے نمائندوں نے نہ صرف فوری طرف پر چینلز پر ٹکرچلوائے بلکہ فوٹیج بھی بنائی۔سٹی42کے لاہور میں نمائندے حافظ توصیف اعوان کا تعلق بھی تلہ گنگ کے علاقے ڈھبہ کوٹ شمس سے تھا۔حافظ توصیف اعوان نے بھی تلہ گنگ ضلع بنائو تحریک کی بھر پور حمایت کی۔

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest

Talagang Protest