وزیرآباد کی خبریں 6/1/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) تھانہ صدر کے علاقہ خسڑے بائی پاس کے قریب ڈاکو ناکہ پر بہادر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے سمیت یرغمال بنائے گئے دس سے زائد افراد کو بازیاب کروالیا ۔ ایک ڈاکو موقعہ پر ہلاک، دوسرا شدید زخمی۔۔پولیس تھانہ گلیانہ گجرات میں تعینات احمد نگر چٹھہ کا رہائشی کانسٹیبل زین العابدین ڈیوٹی کے بعددن بارہ بجے کے قریب سادہ کپڑوں میں اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ خسڑے کے قریب ڈاکو ئوں نے ناکہ پر روک لیا اور اس کے قبضہ سے3000روپے نقدی اور موبائل چھین لئے ۔ڈاکو ئوں نے روڈ پر آنے والے تمام افراد کو یرغمال بنالیا۔ ددوسرے افراد میں کار سوار کوثر بی بی زوجہ صدی احمد اور اس کا بیٹا فیصل عباس ساکن ونیکے تارڑ ، منزہ بی بی زوجہ محمد بشیرساکن وائیانوالی اور اس کا بیٹا محمد نصیر اور دیگر شامل ہیں ۔ ڈاکوئوں نے خواتین کے کانوں کی بالیاں اور دیگرزیورات وغیرہ اتروانے کے علاوہ قیمتی اشیاء اپنے قبضہ میں لے رکھی تھیں۔ڈاکو مزید لوگوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اسی اثناء میں پولیس اہلکار زین العابدین نے ڈب لگے پسٹل سے ڈاکوئوں پر حملہ کردیا جس سے ایک نامعلوم ڈاکو موقعہ پر ہلاک جبکہ دوسرا ڈاکو شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی ڈاکو کا نام عامر ولد رب نواز معلوم ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ وہ شاہدرہ کے علاقہ کا رہائشی اور ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ مقامی کلرآبادی میں اس نے کرایہ پر رہائش رکھی ہوئی تھی۔ واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقعہ پر جمع ہوگئی اور انہوں نے پولیس اہلکار کی جوانمردی پر اسے شاباش دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے بہادر پولیس اہلکار کو خصوصی انعام اور ترقی دینے کا مطالبہ کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے یہ واقعہ ڈاکوئوں کیلئے ایک سبق ہے۔زخمی ڈاکو کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) دو طر فہ فائرنگ میں سفا ک ڈاکو ہلاکدوسرا زخمی۔گزشتہ روزدن دیہاڑے لنک روڈپم صھونیکی کے قریب دوموٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر گاڑیوںاورموٹرسائیکل سواروںکولوٹ سرہے تھے ۔دوران واردات ڈا کوئوں نے منزہ زوجہ محمدبشیر سکنہ وائیاں والی سے 8طلا ئی چوڑیاں،نصیراحمدسے800نقدی،عظمی بی بی زوجہ محمدیونس سکنہ بھروکی سے چار تولے طلا ئی زیورات،دوقیمتی موبا ئل،10ہزاروروپے نقدی ،شکیلہ بی بی زوجہ اخلاق احمد سے طلا ئی کانٹے اوردیگر سے موبا ئل نقدی وغیرہ لوٹ لی۔اسی دوران تھا نہ گلیا نہ میںتعینات پولیس کانسٹیبل سید زین العابدین ولد سی غلا محی الدین سکنہ احمدنگر کوروک کراسلحہ کے زورپر3ہزارروپے لوٹ کرموٹر سائیکل پرفرار ہونے لگے جس پر زین العابدین نے اپنی موٹر سائئیکل پرڈا کوئوں کاپیچھا کرتے ہوئے اپنے دستی پسٹل سے فائرنگ کردی عینی شاہدین کے مطا بق ڈاکوئوں کی جوابی فائرنگ سے زین العابدین اورراہگیر معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔فا ئزنگ کے تبادلہ میںموٹر سائیکل پربھا گتے ڈاکوگولی لگنے سے موقع پر جا ں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلا ع پاکرایس ایچ اوصدر مدثر اقبال اورسٹی محمدنواز گجرپو لیس کی بھاری نفری کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ گئے اورضا بطہ کی کاروائی کرتے ہوئے مرنے والے ڈا کو کی نعش قبضہ میںلے لی اورزخمی ڈا کو کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میںمنتقل کردیا۔مبینہ طورپر زخمی ڈاکو کی شنا خت عامر ولد رب نواز سکنہ کلرآبادی گوجرانوالہ کے نا م ست ہو ئی ہے۔جس کے قبضہ بیگ سے مختلف جعلی نمبرپلیٹس،جدید اسلحہ اورلو ٹا گیا مال برآمدکرلیا گیا۔اس موقع پرعوام نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگا ئے جبکہ اعجاز احمدچیمہ آف خسڑہ ،چوہدری اختر چیمہ آ ف پھا لوکی ،صغیراحمدچٹھہ ،نعیم ریاض چیمہ اورخالد نمبردارنے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ڈا کو ئوں سے مقابلہ کرنے والے کا نسٹیبل زین العابدین کی فوری ترقی دی جا ئے اورانعامات سے نوازا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) حضرت محمد مصطفی ۖ تما م جہا نو ں کے لئے رحمت بن کر تشر یف لا ئے آ پ ۖ کی سیرت طیبہ پو ری کا ئنا ت کے لئے نمو نہ عمل ہے ۔آ پ ۖ نے دنیا کو امن اور محبت تحمل رواداری کا پیغا م دیا ۔آ پ ۖ کی آ مد سے کفر اور شر ک کے با دک چھٹ گئے اور انسا نیت کے لئے آ پ نبی ۖ کا کردار ما ڈل کی حیثیت ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا رڈا ئریکٹرعدنان شکر گورائیہ ایڈووکیٹ نے الا ئیڈ سکول کنڈن سیا ن میں عید میلا دالنبی ۖ کے مو قع پر کیک کا ٹنے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر عمران اکرم ٹھکرائ،عاطف گورائیہ نے کہا کہ حضور ۖ کی ولا دت با سعا دت کا دن ہما رے لئے خو شی کا دن ہے اور ہمیں چا ہئے کہ نبی کریم ۖ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر تے ہو ئے ان کی دی ہو ئی تعلیما ت کے مطا بق زندگیا ں بسر کر یں تا کہ تما م مسا ئل کا حل ممکن ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) جماعت اسلا می پنجاب ڈاکٹرمحمدعبید اللہ گوھرنے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا واحدحل سیرت رسولۖ پرعمل پیراہونے میںمضمرہے حضوراکرمۖ اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجے گئے ۔خطبہ حجتہ الوداع میںانسا نیت کا منشورپیش کیا گیا۔وہ جماعت اسلا می سٹی کے زیراہتما م اسلا مک سنٹرمیںسیت النبی ۖ کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔صدارت سٹی امیرمرزاغلا م مصطفی نے کی جبکہ اس موقع پرضلعی سیکرٹری جنرل منڈی ابہائوالدین ڈاکٹرعبد الرحمن رانجھا،وسیم شاہد اولکھ نے بھی خطا ب کیا۔ڈاکٹرعبد الرحمن رانجھا نے کہا کہ انفرادی اوراجتما عی زندگی کوحضورۖ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔نبی کریمۖ کی تعلیمات سے منہ موڑکرمسلمان آج پوری دنیامیںرسواہورہے ہیں۔حضوراکرمۖ کی نبوت کا دائرہ پوری انسا نیت کے لئے ہے ۔تاریخ عالم میںکوئی ایک شخص بھی حضورۖ کی سیرت پرانگشت نمائی نہیںکرسکتا۔انہوں نے کہا کہ حضوراکرمۖ کا اسوہ حسنہ انسانیت کے لئے قابل تقلیدمثال ہے اسلا م امن اورسلا متی کامذہب ہے جو انتہاپسندی،فرقہ واریت اوردہشتگردی کی نفی کرنا ہے۔حضورنبی کرین ۖ کی سیرت پا ک ایساتحفہ ہے جوقیامت تک عالم انسانیت کے لئے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سنیئرنا ئب صدرجمعیت علماء پاکستان صاحبزادہ محمدعارف ہزاروی نے کہا ہی کے اللہ اوراس کے رسولۖ کے ذکرسے دلوںکوسکون اورروحا نی درجات کوبلندی ملتی ہے۔ذکرمصطفی ۖ خالق اورمخلوق سب مل کرکرتے ہیںمحبوب خداکی محبت ایمان کی اساس ہے اورمیلاد مصطفیۖ کے سلسلہ میںتقریبات سے خطاب کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محبت رسولۖ کے بغیراسلام نا مکمل ہے ربیع الاول کے پورے مہینے میںمحفلوںکاانعقادہو نا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میںدہشت گردی غیر ملکی ایجنٹوںکا کام ہے ہم فوجی عدالتوںکی حمایت کرتے ہیں۔دہشت گردوںکوسرعام پھا نسی پرلٹکا یاجا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)صدر وزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن محمداشفاق وڑائچ ،محمدفیاض ،قیصر انوربٹ،سجاد مدنی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروںمیںموسم سرما کی تعطیلات میںاضا فہ سے پرائمری ،مڈل اورمیٹرک کے بورڈکے امتحا نا ت میںنا کامی کے خدشات میںبھی اضا فہ ہوا۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری اورمڈل اورمیٹرک بورڈکے سالانہ امتحا نا ت کا شیڈول تبدیل کرکے انکے امتحا نا ت کی تا ریخیں بڑھا ئی جا ئیں۔